ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

 ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

 باربا ڈوس کی تیز وکٹ پرانگلش کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا غلط فیصلہ کیا لیکن شاندار سنچری سکور کرکے اپنی ٹیم کو دو سو ستاون کا مجمموعہ حاصل کرنے میں مدد دی ،،ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز ایک سو نواسی رنز پر سمٹ   گئی جیمز اینڈرسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین میڈیم پیسرز نے شاندار باؤلنگ کی اور انگلش ٹیم کو ایک سو تیئس پر لڑھکا دیا کپتان ہولڈر نے پندرہ رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا،ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے ایک سو چورانوے رنز کا ہدف ملا جو اس نے  ڈیرن براوو اور جیمز بلیک  ووڈ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،جیمز بلیک ووڈ کو دونوں اننگز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا،تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے ڈرا ہو گئی