امریکی باکسر فلوئیڈمے ویدر کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں: عامر خان

امریکی باکسر فلوئیڈمے ویدر کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں: عامر خان

لاس ویگاس (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ امریکی باکسر فلوئیڈمے ویدر کی طرف سے مقابلے کی دعوت ملی ہے مگر ابھی وقت کا تعین نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مے ویدر کے منیجر ان کے پاس آئے تھے اور فائٹ کیلئے کہا تھا کیونکہ امریکی باکسر صرف ایک مقابلہ کے بعد ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز فلپائن کے پیپکیا¶ کو شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مے ویدر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوں رمضان کے بعد مقابلے کا تعین کیا جا سکتا ہے۔