آئی سی سی نے جھگڑا کرنے پر وہاب ریاض اور شکیب الحسن کو جرمانہ کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلنا ٹیسٹ میں جھگڑا کرنےوالے وہاب ریاض اور شکیب الحسن کو جرمانہ کر دیا۔ تلخ کلامی کا معاملہ شکیب الحسن سے شروع ہوا۔بنگلا دیش کے شہر کھلنا میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل وہاب ریاض اور شکیب الحسن کی جھڑپ کے باعث توجہ کا مرکز بنا۔ جس پر آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔