پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا انحصار حکومتی اجازت سے مشروط ہے : شہریار خان

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا انحصار حکومتی اجازت سے مشروط ہے : شہریار خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بھارت کے مابین سال کے آخر میں کھیلی جانیوالی کرکٹ سیریز کا انحصار دونوں ملکوں کے تعلقات اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔ کوئی بڑا واقعہ نہ ہوا تو شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔ ان خیالات ااظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے قذافی سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔