سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز انڈر 16 ٹیم نے بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

 سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز انڈر 16 ٹیم نے بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلزانڈر16 ٹیم نے بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں اسلام آباد کو 10-0سے ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی۔ چیمپئن شپ میں سندھ نے تیسری اور خیبر پختونخوا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سپورٹس بورڈ محکم الدین نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کی کارکردگی مثالی ہے۔ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور چیمپئن شپ جیتی۔