زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
ہرارے(اے پی پی) زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (آج) منگل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم زمبابوے کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اگست کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔