پیرالمپکس گیمز: پاکستانی ایتھلیٹ نعیم مسیح ہیٹ میں ناکام

پیرالمپکس گیمز: پاکستانی ایتھلیٹ نعیم مسیح ہیٹ میں ناکام

لندن(نوائے وقت رپورٹ )پیرالمپک گیمز میں شریک پاکستان کے ایتھلیٹ نعیم مسیح پندرہ سو میٹرز ریس کی ہیٹ ہی میں مقابلے سے باہرہوگئے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار منٹ اور اٹھاون سیکنڈ میں طے کیا۔ ۔ پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ حیدرعلی پندرہ اعشاریہ آٹھ نو سیکنڈ سے سو میٹرز ریس میں نویں اور آخری نمبر پر آئے۔حیدرعلی پانچ ستمبر کو لانگ جمپ میں حصہ لیں گے۔پیرالمپکس میں میڈلز ٹیبل پر چین کی حکمران برقرار ہے۔ چین نے 25 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ آسٹریلیا 12 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا۔ آسٹریلیا نے 6 چاندی اور 14 کانسی کے تمغے جیتے ہیں، برطانیہ تیسرے نمبر پر چلا گیا جس نے 11 طلائی، 18 چاندی اور 12 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔