پاکستان نے آسٹریلیا کوتیسراایک روزہ میچ اورسیریز جیتنے کیلئے دوسوپیتنالیس رنز کا ہدف دیدیا۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
پاکستان نے آسٹریلیا کوتیسراایک روزہ میچ اورسیریز  جیتنے کیلئے دوسوپیتنالیس رنز کا ہدف دیدیا۔

شارجہ میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تو پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پردوسو چوالیس

رنزبنائے۔ محمدحفیظ اور ناصرجمشید نے ٹیم کو ایک سو انتیس رنز کا شاندار اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔ ناصر جمشید اڑتالیس رنز بنا کر مچل جانسن کی گیند پر وکٹ کیپر میتھیوویڈ کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہدآفریدی ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف سات رنز بنا کرپویلین واپس لوٹ گئے۔ سیٹ بیٹسمین محمدحفیظ اٹھہتر رنز بنا کر مائیکل کلارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اسدشفیق نے ستائیس رنز بنائے جبکہ عمراکمل اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی مائیکل سٹارک کا شکار بنے۔ کپتان مصباح الحق پچیس رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل سٹارک نے چار وکٹیں حاصل ہے۔