پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کُن میچ آج شارجہ میں ہو گا ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کُن میچ آج شارجہ میں ہو گا ۔

یو اے ای میں جاری ون ڈے سیریز کے  پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کرسیریز میں واپس آگیا۔ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے سعید اجمل  اور ناصر جمشید کی شاندار پرفارمنس پر کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے کینگروز کو آخری مرتبہ دس سال پہلےاُن کے ہی ملک میں شکست دے کر سیریز جیتی تھی تاہم اس کے بعد پاکستان  آسٹریلیا سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں  جیت سکا۔سابق کرکٹرز کی رائے میں آسٹریلوی ٹیم میں شین وارن، گلین میگرا اور رکی پونٹنگ جیسے  پلئیرز کے بجائے نئے کھلاڑی شامل ہیں شارجہ میں پاکستان کے پاس آسٹریلیا کو ہرا کرسیریز جیتنے کا سنہری موقع ہےکامیابی کے لیے قومی ٹیم کو دوسرے ون ڈے کی طرح عمدہ ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔