پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا‘ شارجہ کا میدان تیار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا‘ شارجہ کا میدان تیار

شارجہ (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا ۔ قومی ابو ظہبی سے دبئی پہنچی جہاں کھلاڑیوں نے پریکٹس کی اور خامیوںکو دور کیا ۔ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ¾ تیسرے میچ بھی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ سیریز جیتنے کےلئے کھلاڑیوں کو متحد ہو کر میدان میں اترنا ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ شارجہ میں فیصلہ کن معرکے میں بھی ٹیم عمدہ پرفارم کرکے سیریز اپنے نام کرے گی۔ آسٹریلیا دنیا کی بہترین ٹیم ہے، وہ شکست کے بعد بانس بیک کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ سیریز جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔ آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل شارک اور شاہد آفریدی کی آج کے میچ میں انجری کے باعث شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اور ورلڈکپ کیلئے عبدالرزاق، عمران نذیر، محمد سمیع، یاسر عرفات اور رضا حسن نے قومی سکواڈ کو جوائن کر لیا۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ پانچ ستمبر، دوسرا سات اور تیسرا آور آخری میچ دس ستمبر کو ہوگا اور پھر سکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے وہاں سے گیارہ ستمبر کو سری لنکا جائے گا۔ تیسرے ون ڈے کے بعد ون ڈے کپتان مصباح الحق، عبدالرحمان، عمران فرحت، انور علی، اعزاز چیمہ اور جنید خان وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ آسٹریلیا کے میں کیمرون وائٹ،شین واٹسن،بریڈ ہوگ،ہلفن ہاس اور پیٹ کمنز شامل ہونگے۔ کپتان مائیکل کلارک، کیلم فرگوسن،مک ڈرموٹ، اسٹیو اسمتھ اور جیمز پیٹینسن واپس چلے جائیں گے۔