ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

 ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوسری ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ آج سے پنجاب سکواش کمپلیکس لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارت، سری لنکا، ہانگ کانگ اور سنگاپور کی ٹیمیں گذشتہ روز پاکستان پہنچ گئیں۔ کینیڈا کے سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی جوناتھن پاور سمیت کئی نامور کھلاڑی اس موقع پر موجود ہونگے۔ بھارت کا 15 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انکا استقبال کیا۔ بھارتی سکواڈ کے چیف ڈی مشن راجیو ریڈی نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ایشین ماسٹر چیمپئن شپ کی ایک دو کیٹگریز میں کامیابی حاصل کریں۔ سکواش کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد ہو۔ این او سی جاری ہونے کے باوجود نیپال کی ٹیم دوسری ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئی۔