آسٹریلیا کو 10 سال بعد سیریز ہرانا اچھا رہیگا: محمد حفیظ

آسٹریلیا کو 10 سال بعد سیریز ہرانا اچھا رہیگا: محمد حفیظ

شارجہ (نوائے وقت رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو 10 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دینا اچھا رہے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کی تقریب رونمائی کے موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریکارڈ قائم کرنے کے بارے میں نہیں سوچتے، اصل مقصد آسٹریلیا کو سیریز ہرانا ہے۔ شارجہ سٹیڈیم پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہوا ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں پر دباﺅ ہو گا۔ کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ ہمارے پاس باﺅلنگ میں ورائٹی ہے جس کی وجہ سے حریف ٹیم کیخلاف سبقت حاصل رہے گی۔