ریو اولمپکس گیمز کا کائونٹ ڈائون شروع، 94روز باقی رہ گئے
زیورخ (این این آئی)رواں برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا، میگا گیمز کے آغاز میں 94روز باقی رہ گئے۔ گیمز 5 سے 21 اگست تک منعقد ہوں گے جس میں 160 سے زائد ممالک سے 8 ہزار کے قریب ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے 28 کھیلوں کے 306 ایونٹس ہوں گے۔ میگا گیمز کے آغاز میں سو روزہ کائونٹ ڈائون کے موقع پر برازیل سمیت مختلف ممالک میں تقریبات ہوئیں۔