وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد
کھلنا ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ باولر وہاب ریاض اوربنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے امپائرز کی رپورٹ کی روشنی میں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ،دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30،30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے-
کھلنا ٹیسٹ کے آخری روز شکیب الحسن نے جنید خان کو چیٹر کہتے ہوئے پچ خراب کرنے کا الزام لگایا،جس پروہاب ریاض نے مداخلت کی اور ان کی شکیب الحسن کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی -