پیٹرنز ٹرافی‘ آرمی 324 پر آؤٹ‘ مصباح کی 5وکٹیں

لاہور+ملتان (سپورٹس ڈیسک) قذافی سٹیڈیم میں جاری پی سی بی پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو فائنل کے دوسرے روز آرمی کی ٹیم کے ای ایس سی کے 514 رنز سات وکٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کے جواب میں 324 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شعیب ناصر58‘ ندیم اقبال 74‘ شعیب احمد 61‘ ثناء اﷲ خان 65 اور شاہد خان نے 48رنز بنائے۔ کے ای ایس سی کے مصباح خاں نے پانچ عبدالامیر دو جبکہ عارف محمود اور شاہ زیب احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کے ای ایس سی نے کھیل کے اختتام تک بارہ اووروں میں دو وکٹوں پر 41رنز بنائے۔ فضل سبحان اور محمد فہیم4,6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق تیرہ اور دانیال احسن بارہ رنز پر کھیل رہے ہیں۔ فضل ربی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پیٹرنز ٹرافی