روم ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ :راجر فیڈرر کو شکست رافیل نڈال فائنل میں پہنچ گئے

روم (سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن سربیا کے نووک ڈجکووچ نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود عالمی نمبر2 راجر فیڈرر کو شکست دے کر روم ماسٹرز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سرب سٹار نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بریک گنوانے کے بعد 4-6‘ 6-3‘ 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں ڈجکووچ کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہو گا۔ عالمی نمبر1 ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے دوسرے سیمی فائنل میں چلی کے فرنینڈو گوننزالیز کے خلاف 6-3‘ 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ فیڈرر اور نووک کے مابین اس سے قبل 10 میچ کھیلے گئے جس فاتح میں فیڈرر نے 7 اور نووک نے تین میچ جیتے۔ فائنل آج کھیلا جائے گا۔