یونی فوم کرکٹ ٹیم نے پیپسی ٹیم کو 66 رنز سے ہرا دیا


لاہور (پ ر) کارپوریٹ چیمپئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونی فوم کرکٹ ٹیم نے پیسپی کرکٹ ٹیم کو 66 رنز سے شکست دی۔ یونی فوم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ پیپسی کی ٹیم 17.2 اوورز میں 89 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ امتیاز انتظار 37 اور محمد عامر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مین آف دی میچ محمد عباس نے 4 کھلاڑی آ¶ٹ کئے۔