گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار میں سالانہ کھیلیں کل شروع ہونگی


لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار لاہور کی سالانہ کھیلوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کل ہو گی۔ مشیر برائے ہائر ایجوکیشن سید زعیم قادری، اراکین پنجاب اسمبلی مہر اشتیاق احمد، تنویر اسلم اعوان اور پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز مہمانان خصوصی ہوں گے۔ پرنسپل پروفیسر محمد احمد اعوان نے اساتذہ کی فیملیز اور طلباءاور طالبات کے والدین کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔