پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق آج 43ویںسالگرہ منائیں گے



لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق آج اپنی 43ویںسالگرہ منائیں گے۔ اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کی جائیگا۔
 جس میں عزیزواقارب، مداح، شائقین کرکٹ ان کی سالگرہ کے کیک کاٹے گے جبکہ انضمام الحق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ وہ 3 مارچ 1970ءکو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے۔ انضمام الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز 1991ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ وہ 2003ءسے 2007ءتک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ وہ اکتوبر 2007ءکو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔