پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت میں اضافہ

پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت میں اضافہ


اسلام آباد (ثناءنےوز) پاکستان کو فٹبال کے مقابلے میں کرکٹ کے لئے زیادہ جانا جاتا ہے۔ اس کے برعکس وہاں فٹبال شائقین کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے جو کسی کرکٹ ٹیسٹ میچ کے بجائے چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں فٹبال کے دیوانوں نے ورلڈکپ کے مقابلے تو ہمیشہ ہی دیکھے ہیں، لیکن چیمپئنز لیگ جیسے یورپی ٹورنامنٹ کو اتنی زیادہ توجہ کبھی حاصل نہیں رہی تھی۔ تاہم ماہرین کہتے کہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں میں اس حوالے سے رجحانات اب تیزی سے بدل رہے ہیں۔ فٹبال سے جڑا تفریح کا عنصر بھی اس کی مقبولیت میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔
 پاکستان کے شہر کراچی میں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے وابستہ عمر جاوید کہتے ہیں کہ نوے منٹ کا فٹبال میچ ان نوجوانوں کو زیادہ بھاتا ہے جن کے لئے کرکٹ میچز بہت طویل بلکہ بیزار کر دینے والے ہوتے ہیں۔