سری لنکن کرکٹ ٹیم کا سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار


کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ کے درمیان سنٹرل کنٹریکٹ پر تنازع پیدا ہو گیا۔ سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیں گے۔ تنازع کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔