افغانستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا


شارجہ (اے پی پی) افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کی ٹیم پہلی بار محمد نبی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔