تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا
تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پندرہ رنز کے مجموعی اسکور پر کوشل سلوا راحت علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،انہوں نے نو رنز بنائے،اس کے بعد کرونا رتھنے اور اپل تھرنگا نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی محمدحفیظ ،وہاب ریاض ،جنید خان اور ذوالفقار بابر کی جگہ شان مسعود،عمران خان ،راحت علی اوراحسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے