سیلیکشن کمیٹی کے معاملات میں دخل نہیں دیتا، مصباح سے کہا فٹ ہو کھیلتے رہو:شہریار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں دخل نہیں دیتا، سلیکشن کمیٹی کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد خود ٹیم کا اعلان کرتی ہے، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت کے ویزے نہ ملنا حیران کن نہیں ہے جیسے حالات ہیں ایسی ہی توقع کی جا سکتی تھی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈس ایبل ٹیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے پرفارمر کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے ملاقات میں ان کو یہی کہا کہ آپ فٹ ہو آپ مزید ایک آدھ سال کھیل سکتے ہو لہذا کرکٹ کھیلتے رہو۔ سلیکشن کمیٹی قائد اعظم ٹرافی میں اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو دیکھ رہی ہے، وقت آنے پہ دیکھا جائے گا کہ مصباح کا متبادل کون ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کوئی سکینڈل نہیں ہے۔ فینز کھلاڑیوں کے کمرے میں گئے تھے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ڈس ایبل کرکٹ کپ جیتنے پر ڈس ایبل ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈس ایبل کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرے گا اور اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔ اس موقع پر چیئرمین شہریار خان نے ویل چئیرز کے لئے بھی پی سی بی کا دو لاکھ روپے کا اعلان۔ کوئی ایسی چیز نہیں جو آپ لوگ نہیں کر سکتے، پورے ملک میں ڈس ایبل لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈس ایبل لوگوں کو ہمت ملتی ہے۔ پاکستان ڈس ایبل ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر امیر الدین انصاری کا کہنا تھا کہ آج پی سی بی نے جو ڈس ایبل کرکٹ کو جو عزت دی ہے یہ ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے لئے سنہرا دن ہے، ہم نے ثابت کر دیا کہ ہم ڈس ایبل کرکٹ میں سب سے بہتر ہیں۔ اگر پی سی بی ہمیں سپورٹ کرے گا تو ہم پاکستان میں ڈس ایبل کا بین الاقوامی ایونٹ کروا سکتے ہیں۔ چئیرمین پی سی بی کی ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایونٹ کروانے کے لئے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔