فضائیہ اور واپڈا کی ٹیمیں آج فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہونگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان ایئرفورس اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے مخالف ٹیموں کو ہرا کر آٹھ لاکھ روپے انعامی رقم کی چےف آف دی ائےر سٹاف نےشنل کبڈی چےمپےن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔فائنل آج ہفتہ کو دوپہراڑھائی بجے کھیلا جائے گا ، فائنل میچ پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی ہونگے جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیموں کے درمیان دن ساڑھے گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔ جمعہ کو چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان ایئرفورس نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو 48-24 پوائنٹس سے شکست دی، پاکستان ایئرفورس کی جانب سے عرفان جٹ، لالہ عبداللہ کمبوہ، وقاص جٹ اور ساجد جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے وسیم کمبوہ، ظفر اقبال ، ندیم سجاد اورشہرام ساجد بھٹو نے عمدہ کھیل پیش کیا، دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد46-41 پوائنٹس سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے خالد مہر، ہیرا بٹ، خالد بھٹی اور محسن واہلہ نے جبکہ پاکستان آرمی کی طرف سے علی شان، رانا نعیم، ہارون اور شکیل جٹ نے شاندار کھیل پیش کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا مہمان خصوصی تھے، ، چےمپےن شپ مےں 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے 4لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔دوسری پوزےشن پر آنے والے والی ٹےم کو 2لاکھ روپے جبکہ تےسری اور چوتھی پوزےشن کی ٹےموں کو 75ہزار ، 75ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اس کے علاوہ چےمپےن شپ کے دو بہترےن کھلاڑیوں کو 25 ،25ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔