قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلے کا تیسرا راﺅنڈ آج شروع ہوگا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلے کا تیسرا راﺅنڈآج ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے، گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد میں ہوگا جبکہ کراچی وائٹس اور سوئی ناردن گیس پائپ لائینزکی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ٹو میں کے آر ایل اور نیشنل بینک کی ٹیمیں یو بی ایل گراﺅنڈ نمبر1 میں مدمقابل ہونگی جبکہ یو بی ایل اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا نیشنل بینک آف پاکستان گراﺅنڈ کراچی میں ہوگا۔ ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کرےگی۔ فائنل 10 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔