قومی پینٹاتھلون چیمپئن شپ 6 دسمبرکوہوگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) قومی پینٹاتھلون چیمپئن شپ 6 دسمبر سے اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن (پی ایم پی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو روزہ ایونٹ میں چاروں صوبوں، فاٹا، اے جے کے، واپڈا، پاکستان ریلویز، اور پولیس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں سوئمنگ، شوٹنگ، اور ایتھلیٹکس کے مقابلے منعقد ہوں گے۔