ٹیسٹ میں عبرتناک شکست سابق بھارتی پلیئرز دھونی پر برس پڑے

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ساؤتھ ہمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست پر کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ 266 رنز سے ہارنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کے لنچ ٹائم سے پہلے ہی ہار جانا ٹیم میں مقابلے کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔ ہندوستان نے لارڈز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن ساؤتھ ہمپٹن میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔کپتان سارو گنگولی نے ہندوستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کے بیٹسمینوں کی کمزوری کی وجہ سے آف سپنر معین علی کو 6 وکٹیں لینے کا موقع ملا۔گنگولی نے ٹیم میں شکھر دھون کی جگہ گوتم  گھبیر کو شامل کرنے پر زور دیا اور کہا کے فاسٹ بولر ورن آرون کو موقع دینا چاہئے۔