مکمل فٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں : محمد عرفان

وہاڑی ( نامہ نگار ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ با ئو لر محمد عرفان نے کہا ہے کہ  میں مکمل فٹ  اور قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب  ہوں ، ٹیم مینجمنٹ جب چا ہے انہیں کال کرسکتی ہے وہ دانیوال کا ئونٹی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کے افتتاح کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا سے بہت امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ ٹیم اچھے کھیل اور پر فارمنس کا مظا ہر ہ کرے گی انہوں نے کہا کہ سپنرز کیلئے سا ز گار ماحول ہو گا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقار یونس کی شکل میں پا کستان کواچھا کوچ مل گیا ہے پہلے بھی وقار یو نس نے پرفارم کیا ہے اب وہ ٹیم کو اچھے انداز میں لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے اچھے ثابت ہوں گے اور قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شا ندار کھیل پیش کرے گی انہوں نے نو جو ان کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ محنت اور لگن اور جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے قومی جونیئر ٹیم کے فاسٹ بائولر ضیاالحق کے کھیل اور ٹیکنیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔