مانگامنڈی : انڈر 16 ہاکی کھلاڑیوں کا سمر کیمپ دوبارہ شروع ہو گیا

مانگا منڈی (نامہ نگار) طارق اکیڈمی کے زیر اہتمام انڈر 16ہاکی کے کھلاڑیوں کا سمر کیمپ عید کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ۔ تمام کھلاڑیوں نے یکم اگست کو کیمپ انچارج کو رپورٹ کر دی تھی ۔مذکورہ کیمپ 10اگست تک جاری رہیگا ۔کیمپ میں 70کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔کیمپ کی نگرانی کیمپ کمانڈر طارق بٹ خود کر رہے ہیں۔