لوئس سواریز کے کیس کی سماعت کیلئے آٹھ اگست کی تاریخ مقرر

بارسلونا(آئی این پی)یوروگوئے کے فٹ بال اسٹرائیکر لوئس سواریز عالمی ثالثی عدالت میں اپنے کیس کی سماعت کیلئے آٹھ اگست کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد آئندہ دو ہفتوں میں نئے کلب بارسلونا کے ساتھ ٹریننگ شروع کرنے کے حوالے سے خاصے پر امید ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا نے ورلڈکپ کے دوران میچ میں اٹلی کے کھلاڑی جورجیو چیلینی کو کاٹنے پر ان پر چار ماہ کی پابند ی عائد کر دی تھی۔