سکس ریڈ بال اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ، 16ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی

  سکس ریڈ بال اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ،   16ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی

 کراچی(آن لائن)رواں ماہ کراچی میں ہونے والی سکس ریڈ بال اور ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کیلئے 16غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ بھارت اور فلسطین کی ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی ۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ 17اگست سے کراچی میں ہونے والی ایشین سکس ریڈ بال اور ٹیم چیمپئن شپ کیلئے بھارت، ایران ،ہانگ کانگ، فلسطین، تھائی لینڈ اور ملائیشیاء کے ٹاپ کیوئسٹ ایکشن میں نظر  آئیں  گے، دونوں ایونٹ میں پاکستان کے 15کیوئسٹ حصہ لیں گے جس میں سابق عالمی چیمپئن محمد  آصف  بھی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی انعامی رقم 12 ہزار امریکی ڈالر ہے۔