سری لنکا کیخلاف سیریز آسان نہیں ہوگی : وسیم باری

 کراچی(آن لائن) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی ، سری لنکا کی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ہرا نا مصباح الحق اور ان کے ساتھیوں کے لئے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ سری لنکا کی ٹیم پچھلے کئی ماہ سے مسلسل ٹیسٹ کر کٹ کھیل رہی ہے، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اس قسم کی کرکٹ سے دورہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں مصباح الحق اور یونس خان کو ٹیم کو متحرک کر نا ہوگا، عمر گل اور محمد عرفان کے بغیر پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک تھوڑا کم زور ہوگا اس لئے جنید خان، اور وہاب ریاض کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر نا ہوگا، انہوں نے کہا سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کا کردار اہم ہوگا۔