بھارت خواتین ڈبلز سکواش میں گولڈ میڈل لے اڑا

گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں بھارت نے خواتین ڈبلز سکواش میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ بھارت کی دیپکا پالیکال اور جوشانا چیناپا کی جوڑی نے برطانوی جوڑی کو فائنل میں دو صفر سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔