ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ دوبارہ پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ایشیائی کھیلوں کی تیاری کے لیے سینئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا تیسرا مرحلہ 5؍اگست سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ 4؍اگست کو تمام کھلاڑی چیف کوچ شہناز شیخ کو رپورٹ کریں گے۔ اس مرحلے میں ٹرائل بھی ہوں گے اور اگست کے آخری ہفتے میں ایشین گیمز کے لیے ٹیموں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ اس مرحلے میں جارحانہ کھیل، دفاعی حکومت عملی، پنالٹی کارنر کے دفاع اور پنالٹی کارنر لگانے کے شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں نائن الیون فارمیشن پر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کر وائی تھی۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے آخری عشرے سے قبل ختم ہو گیا۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد اب قومی کھلاڑی دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔