آسٹریلیا، بھارت کامن ویلتھ گیمز ہاکی کے فائنل میں پہنچ گئے

گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل آج کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو سات تین سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔