یونس خان نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ کے باوجود کھیلنے سے معذرت کرلی

یونس خان نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ کے باوجود کھیلنے سے معذرت کرلی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر )پاکستانی بلے باز یونس خان نے انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر سے معاہدہ کے باوجود عین وقت پر کاؤنٹی سیزن کھیلنے سے معازرت کرلی جن کی جگہ ٹیم نے بھارتی بلے با زچتیشور پجارا کی خدمات حاصل کرکے یونس خان سے معاہدہ ترک کردیا ہے۔ پی سی بی نے ان کی کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم سیزن شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل یونس خان نے فیصلہ تبدیل کرلیا۔یونس نے دورہ بنگلہ دیش کے پیشِ نظر کاؤنٹی کھیلنے سے معذرت کرلی جس پر یارکشائر حکام نے معاہدہ ختم کر دیا۔