پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے نئے ناموں پر غور

پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے نئے ناموں پر غور

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر ہارون رشید زیر صدارت دوسرے روز بھی جاری رہا۔ نئی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ سال 20,20 ورلڈ چیمپئن شپ کوسامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا ۔ اراکین سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کوموقع دینے کے حق میں ہیں۔دورہ بنگلہ دیش کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے وقت عالمی کپ میں ٹیم انتظامیہ کی رپورٹ کو بھی اہمیت دی جائیگی۔ جن کھلاڑیوں کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ نے سخت رویہ اپنانے کی سفارش کی ہے ان کی سلیکشن مشکل ہو جائے گی۔