معین خان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت، کنٹریکٹ 30 اپریل کوختم ہو گا

 معین خان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت، کنٹریکٹ 30 اپریل کوختم ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے معین خان کو کنٹریکٹ ختم کرنے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق معین خان کے ساتھ 30 اپریل تک معاہدہ ہے۔ معین خان کو 30 اپریل تک مراعات ملتی رہیں گی۔ پی سی بی نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے علاوہ نئی ذمے داریوں کی پیشکش کی تھی۔ معین خان نے نئے ذمے داریاں سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ معین خان کی معذرت کے بعد بورڈ نے کنٹریکٹ ختم کرنے کا لیٹر جاری کر دیا۔