قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے دلیرانہ فیصلے کرنا ہونگے : خواجہ ندیم

قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے  دلیرانہ فیصلے کرنا ہونگے : خواجہ ندیم

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) نئی سلیکشن کمیٹی کو قومی کرکٹ کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی نئے کھلاڑیوں کوموقع دے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی تشکیل نو کرتے ہوئے نتائج کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔ سلیکشن کمیٹی اپنے منصوبوں کو سامنے رکھتے ہوئے عوام پاکستان اور میڈیا کو حقائق سے آگاہ کرے۔ اس وقت ٹیم کی تشکیل نو اور مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے سخت اور دلیرانہ فیصلے کرنے ہوںگے۔