فنڈز کی عدم دستیابی،اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ ختم

فنڈز کی عدم دستیابی،اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ ختم

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فنڈز کی کمی کے باعث اولمپک 2016ء کے کوالیفائنگ راونڈ کے لئے اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ کو ختم کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے بتایا کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں قومی ٹیم کا شرکت کرنا ضروری ہے۔ دوسری صورت میں میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم ہو جائے گی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ قومی کھیل کے لئے فوری طور پر 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کریں تاکہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری سمیت ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جا سکے۔ آٹھ دس روز میں فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جس کی روشنی میں 10 اپریل کو دوبارہ کیمپ لگانے کا پروگرام دیا جائیگا۔