عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن باؤلنگ،14اوورز میں6 وکٹیں

عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن باؤلنگ،14اوورز میں6 وکٹیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے6 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو پی سی بی گریڈ ٹو کے فائنل میں پہنچا دیا۔ پہلے سیمی فائنل میں محمد عامر نے 14اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بارش سے متاثرہ میچ کو ایک ایک اننگ تک محدود کردیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میری تمام تر توجہ فٹنس اور کارکردگی پر مرکوز ہے۔ میرے علم میں نہیں کہ کون سے کھلاڑی میری قومی ٹیم میں شمولیت کے مخالف ہیں اور میں اس تنازع میں پڑے بغیر سب کیلئے قابل قبول بننا چاہتا ہوں۔