سپورٹس ایسوسی ایشن چیف آرکیٹکٹ آفس پنجاب کے سالانہ گیمز آج سے شروع ہوں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس ایسوسی ایشن چیف آرکیٹیکٹ آفس پنجاب کی پانچویں سالانہ گیمزآج سے شروع ہونگی۔ زاہد جاوید راجہ چیف آرکیٹکٹ پنجاب آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کی زیر صدارت اجلاس میں بشیربٹ جنرل سیکرٹری نے گیمز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں کرکٹ، ویٹ لفٹنگ، آرم ریسلنگ، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ڈارٹ گیمز، سایئکل ریس، اور اتھلیٹکس کے مقابلے شامل ہیںپچھلے سال کی فاتح ٹیم ہیلتھ سیکشن اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔