انور علی، حماد اعظم، فواد عالم، جنید خان انجری سے نجات پانے میں مصروف

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی قومی کرکٹرز فٹنس بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انور علی، حماد اعظم، فواد عالم اور جنید خان سمیت کئی ایک کرکٹرز این، سی، اے کو سہولیات سے فائدہ اٹھا کر انجری مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ جنید خان عالمی کپ سے پہلے ان فٹ ہو گئے تھے ان کی فٹنس پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ انور علی بھی گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈیرے لگائے ہوئے ہیں۔ فواد عالم کئی روز سے مکمل فٹنس بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ سعید اجمل نے بھی بائولنگ ایکشن کی بہتری کیلئے این سی اے کے مستقل مہمان بنے نظر آتے ہیں۔ ان دنوں وہ فیصل آباد میں ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے وہاں مصروف ہیں۔ محمد عرفان بھی فٹنس مسائل کاشکار رہتے ہیں۔ یوں جلد وہ بھی ان فٹ کلب کا حصہ بن جائیں گے۔