لاہور میں موسلادھار بارش سے آئوٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل
لاہور (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے آئوٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ بارش سے سٹیڈیمز اور مختلف گرائونڈز میں پانی بھر گیا جس سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ۔ وکٹوں کے گیلا ہوجانے سے کرکٹ میچز کا انعقاد ناممکن ہوگیا۔ شہر میں شیڈول کرکٹ کے کئی میچز بارش کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے۔