یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کےعالمی نمبرایک نوواک ڈجکووچ اورخواتین کی عالمی نمبر ایک کیرولین ووزنیاکی نے اپنےمیچ جیت کرتیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کےعالمی نمبرایک نوواک ڈجکووچ اورخواتین کی عالمی نمبر ایک کیرولین ووزنیاکی نے اپنےمیچ جیت کرتیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔

نیویارک میں کھیلےجارہے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں مردوں کے عالمی نمبرایک سربیا کے ٹینس سٹار نوواک ڈجکووچ کا مقابلہ ارجنٹائن کے کھلاڑی کارلوس کے ساتھ ہوا جو انہوں نے بآسانی چھ صفر، چھ صفر، اور چھ دو سے جیت لیا۔ سپین کے جوآن کارلوس نے عالمی نمبر سات فرانس کے گائیل مونفِلس کو پانچ گھنٹے جاری رہنے والے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ سابق چیمپئن راجرفیڈرر اسرائیلی کھلاڑی کو چھ تین، چھ دو اور چھ دو سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچے، جبکہ فرانس کے ولفرڈ تسونگا نے یوکرائنی حریف کوشکست دے کراگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ ادھر خواتین کی عالمی نمبرایک کیرولین ووزنیاکی نے نیدرلینڈ کی کھلاڑی کوچھ دو اورچھ صفرسے ہرایا اورسابقہ چیمپئن سرینا ولیمزنیدرلینڈ کی کھلاڑی کوسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔