پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی، میزبان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے، چوتھا میچ کل ہوگا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےویسٹ انڈیز  کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی، میزبان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے، چوتھا میچ کل ہوگا۔

ویسٹ انڈیزمیں کگسٹن کےمقام پر کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اڑتیس اوورز میں بانوے کے سکور پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے چار، ثنا میر نے تین اور مرینہ اقبال نے دو وکٹیں لیں۔ گرین شرٹس نے سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ بسمہ معروف نے ناقابل شکست اکتالیس رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائےگا۔ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔