پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو سولہ رنز بنا ئے ۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو سولہ رنز بنا ئے ۔

زمبابوے کےشہربولاوایومیں جاری ٹیسٹ میچ میں دوسرے روززمبابوے نے چاروکٹوں کے نقصان پردوسوپینتالیس رنزسے بیٹنگ کاآغازکیاتواسے ابتدائی دس اوورزمیں ہی کریگ اِروائن کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا۔اروائن نے اننچاس رنز بنائےجبکہ لیمب نے انتالیس رنز سکور کیے۔اروائن کو جنید خان نے اپنی گیند پر کیچ آؤٹ کیا جبکہ لیمب سعید اجمل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے بعد زمبابوے کا کوئی کھلاڑی بھی پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم چار سو بارہ رنز پرآؤٹ ہو گئی۔ تینیوماویو نے پاکستان کے خلاف شاندارسنچری سکور کی اورانہوں نے ایک سو تریسٹھ رنز بنا کر بیٹ کیری کیا۔ پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے چار چار جبکہ سہیل خان اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ادھرپاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرے روز کے اختتام پرایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو سولہ رنز بنائے۔ اوپنر توفیق عمرچار رنز بنا کر جاروس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے ، محمد حفیظ اناسی اوراظہرعلی ستائیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں