بھارتی ٹیم اور شائقین نے ناصر حسین کے بھارتی کھلاڑیوں کو گدھا کہنے پر بھی کوئی خاص رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

بھارتی ٹیم اور شائقین نے ناصر حسین کے  بھارتی کھلاڑیوں کو گدھا کہنے پر بھی کوئی خاص رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

دورہ انگلینڈ بھارتی ٹیم کے لیے ایسا ڈراوٴنا خواب بن گیا ہے کہ کھلاڑی اس کے خوف سے نکل ہی نہیں پارہے ، پہلے ٹیسٹ سیریز میں شکست پھرٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکامی ،جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو سخت تنقید کاسامنا ہے اور اس تنقید میں سابق انگلش کپتان ناصرحسین تو اس حد تک چلے گئے کہ بعض بھارتی کھلاڑیوں کو گدھا تک قرار دیدیا، ٹیم کی ناکامیوں سے تنگ بورڈ آفیشلز نے ناصرحسین کے بیان کی شدید مذمت کی۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ معمولی سی بات پرطوفان کھڑا کردینے والے بھارتی شائقین کو ناصرحسین کے بیان سے جیسے کوئی سروکار ہی نہیں،نہ کوئی مظاہرہ ہوا ، نہ کوئی پتلا جلا،آخراحتجاج کریں بھی کیسے ،بھارتی ٹیم تو پہلے ہی ان کے جذبات ٹھنڈے کرچکی ہے۔