کامن ویلتھ گیمز کل شروع ہونگی، پاکستان کا دوسرا 19 رکنی دستہ آج بھارت جائیگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر/نیٹ نیوز) کامن ویلتھ گیمز کل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گی۔ پاکستان کا دوسرا 19 رکنی دستہ آج ڈاکٹر محمد علی شاہ کی زیر صدارت روانہ ہوگا۔ ٹینس، شوٹنگ اور پیرا اولمپک کے کھلاڑی و آفیشلز شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹینس کھلاڑی ایلین ہیری بھی سکیورٹی خدشات پر شرکت سے دستبردار ہو گئیں۔